ڈی سی خانیوال کا کبیروالا ہسپتال دورہ، سہولیات کا جائزہ
مریضوں سے ملاقات، طبی سہولیات بہتر بنانے اور ریویمپنگ مکمل کرنیکی ہدایت
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ خانیوال نے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیروالا کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کے لیے پرچی کے اجرا، ادویات کی فراہمی، ایمرجنسی، او پی ڈی، وارڈز اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری، ادویات کے دستیاب ذخیرے اور طبی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پیڈز، ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔ انہوں نے مریضوں سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں اور طبی خدمات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔انہوں نے ہسپتال میں جاری ریویمپنگ کے کام کو جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تاکہ شہریوں کو جدید اور بہتر طبی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments