ممنوعہ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن، میڈیکل سٹور سیل

ممنوعہ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن، میڈیکل سٹور سیل

ایک فارمیسی کا چالان، غیر قانونی ادویات کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلان

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر میاں چنوں ڈاکٹر شہروز خان نے ممنوعہ نشہ آور اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف جاری مہم کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک میڈیکل سٹور کو سیل جبکہ ایک فارمیسی کا چالان کر دیا۔ چیکنگ کے دوران علی اشرف میڈیکل سٹور میں خلاف ورزیاں سامنے آنے پر اسے سیل کر دیا گیا، جبکہ شہباز فارمیسی کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرتے ہوئے چالان جاری کیا گیا۔ ڈاکٹر شہروز خان نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ممنوعہ، غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ادویات کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...