سابقہ دشمنی ،گھر گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل اپنے اہل خانہ ے ساتھ مو جو د تھا ، ملزموں نے دھاوا بول دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بناء پر مخالفین نے گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں فیصل نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments