گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کیلئے رجسٹریشن کاآغاز
ای آکشن میں موٹر سائیکل، کار اور کمرشل گاڑیوں کے نمبروں کی نیلامی شامل
لاہور(خبر نگار)پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر ماہ اگست کے دوران گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ خواہشمند افراد 30 اگست تک اپنی پسند کے نمبر کے حصول کیلئے آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ ای آکشن ایپ میں موٹر سائیکل، موٹر کار اور کمرشل گاڑیوں کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے اور بولی جیتنے والوں کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ای آکشن پلیٹ فارم جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کو اپنی پسند کے رجسٹریشن نمبروں کی نیلامی میں بلا رکاوٹ، محفوظ اور شفاف انداز میں حصہ لینے کی سہولت فراہم کر رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments