مستی گیٹ :دکانیں ، مسجد مسمار کرنے کی اجازت طلب
مقصد ریلوے سٹیشن کے گرد 3کلومیٹر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانا
لاہور (شیخ زین العابدین)سرکلر روڈ پر بڑی تبدیلی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔ ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردہ سمری میں مستی گیٹ کے سامنے سینٹر میڈین پر قائم دکانیں اور مسجد مسمار کرنے کی اجازت مانگ لی ہے ۔ منصوبے کا مقصد ریلوے سٹیشن کے گرد تین کلومیٹر کے علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانا، شہری ماحول کو جدید بنانا اور علاقے کی ازسرنو بحالی ہے ۔دستاویزات کے مطابق لاہور ریلوے سٹیشن کے گرد تین کلومیٹر کے دائرے میں شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کر دی گئی ہے ، یل ڈی اے کا مؤقف ہے کہ بیٹری مارکیٹ اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے سرکلر روڈ کی ایک لین مستقل طور پر استعمال سے باہر رہتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments