ڈسکہ: سنیپ چیکنگ ٹیم کے اہلکار ڈیوٹی کی بجائے لائبریری میں آرام کرنے لگے

ڈسکہ: سنیپ چیکنگ ٹیم کے اہلکار ڈیوٹی کی بجائے لائبریری میں آرام کرنے لگے

اہلکار ڈی ایس پی دفترکے باہر گاڑی کھڑی کرکے ناکہ لگانے کی بجائے سارادن لائبریری میں اے سی کے مزے لینے لگے ، گھنٹوں بعدسڑک پر جعلی تصویر بناکر افسروں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ میں ڈی پی او سیالکوٹ کی طرف سے قائم سنیپ چیکنگ ٹیم ڈیوٹی کرنے کی بجائے میونسپل لائبریری میں آرام کرنے لگی۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں جرائم کی روک تھام کیلئے سنیپ چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی تھی جن کا کام شاہراہوں پر ناکہ لگاکر موٹرسائیکل سواروں او ر گاڑیوں کا چیک کرنا ہے ۔ ڈسکہ کی سنیپ چیکنگ ٹیم کے اہلکار ڈی ایس پی آفس کے سامنے گاڑی کھڑی کرکے ناکہ لگانے کی بجائے میونسپل لائبریری میں آرام کرنے لگ جاتے ہیں۔ گھنٹوں بعد افسروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے سنیپ چیکنگ ٹیم کے اہلکار سڑک پر کھڑے ہوکر جعلی تصویر بناکر انہیں بھیج دیتے ہیں، سارا وقت میونسپل لائبریری میں ائیرکنڈیشنر میں بیٹھے رہتے ہیں ۔میونسپل لائبریری میں آنیوالے طلبا و طالبات کوبھی اس سنیپ چیکنگ ٹیم کی وجہ سے مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے انکاکہنا ہے کہ اہلکاروں کا کام شاہراہوں پر ناکہ لگاکرڈیوٹی کرنا ہے جو اپناسارا ڈیوٹی ٹائم لائبریری میں لیٹ کرگزار دیتے ہیں ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...