اسکانکم کمپنی کی قائداعظم آزادی کپ کے حوالے سے تقریب
پریس قونصلر عرفان ، عاکف اقبال،عبدالمتین ودیگر مہمانوں کی شرکت
گجرات(سٹی رپورٹر)اسکانکم کمپنی نے جدہ کے ریسٹورنٹ میں قائداعظم آزادی کپ 2026کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کی صدارت قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ کے پریس قونصلر محمد عرفان نے کی جبکہ معروف بزنس مین چودھری اکرم نے چودھری شفقت محمود کی جانب سے شرکت کی ۔دو روزہ قائد اعظم آزادی کپ 2026 ٹورنامنٹ گزشتہ روز کو نیٹ جدہ گراؤنڈ میں شروع ہوگیا۔ دیگر مہمانوں میں کمیونٹی ویلفیئر قونصل عاکف اقبال، انجینئر عبدالمتین، انجینئر جعفر، اظہر وڑائچ، علی سلطان نے اور دیگر نے شرکت کی۔ انجینئر جعفرنے ٹورنامنٹ، قواعد و ضوابط کا مختصر تعارف پیش کیا۔ انہوں نے شرکت کرنے والی کمپنیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کے انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی بہت خوشی ہو رہی ہے ۔ یہ تقریب ہمارے اتحاد، دوستی اور اپنے وطن سے محبت اور بابائے قوم قائداعظم ؒکے وژن کی عکاسی کرتی ہے ۔ انہوں نے قونصل جنرل آف پاکستان مصطفی ربانی کی جانب سے بھی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر قائدِ اعظم آزادی کپ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments