ضلعی پراسیکیوشن دفترمیں یومِ استحصالِ کشمیر وشہداپولیس تقریب

ضلعی پراسیکیوشن دفترمیں یومِ استحصالِ کشمیر وشہداپولیس تقریب

عالمی برادری کشمیری عوام کوحقِ خودارادیت دلائے :پبلک پراسیکیوٹرزکامطالبہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ضلعی پراسیکیوشن آفس گوجرانوالہ میں یومِ استحصالِ کشمیر اور یوم شہدا پولیس کی تقریب ، شہدا کو خراجِ عقیدت پیش اورکشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چودھری شہزاد نے خطاب کرتے کہا 5 اگست کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے کا دن ہے ۔ کشمیری عوام نے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ڈی ایس پی لیگل کا کہنا تھا کہ شہدا کی فیملیز کے دکھ درد میں وہ اور محکمہ پولیس برابر کے شریک ہیں ۔ ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اقوامِ متحدہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے ۔ تقریب کے اختتام پر شہدا کے ایصالِ ثواب، مقبوضہ کشمیر کی آزادی، ملکی سلامتی و استحکام اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب میں پراسیکیوشن افسروں اور عملہ نے بھرپور شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...