جدید کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے پی سی ون طلب
منصوبے کے تحت مریضوں کو مقامی سطح پر علاج کی سہولت فراہم ملے گی جو تشخیص، ریڈیوتھراپی، کیموتھراپی یا پیچیدہ سرجری کے لیے دوسرے شہروں کو جانا پڑتاڈپٹی کمشنرنے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ملحقہ سرکاری اراضی کا دورہ کیا، 100 بستروں پر مشتمل مجوزہ کینسر ہسپتال کے لیے سائٹ کا بھی تفصیلی جائزہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں کینسر کے علاج کے لیے مریضوں کو لاہور، راولپنڈی یا دیگر بڑے شہروں کا رخ کرنے کی مجبوری ختم کرنے کی جانب اہم پیش رفت، 100 بستروں پر مشتمل جدید کینسر ہسپتال کے قیام کے لیے پی سی ون طلب کرلیا گیا، مجوزہ ہسپتال میں کینسر کی تشخیص سے جدید علاج اور سرجری تک متعدد سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کا منصوبہ ہے ،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سرگودھا کے شہریوں اور گردونواح کے لاکھوں افراد کو کینسر کی جدید تشخیصی اور علاج معالجے کی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام سامنے آیا ہے ، سرگودھا میں 100 بستروں پر مشتمل جدید کینسر ہسپتال کے قیام کے لیے پی سی ون طلب کرلیا گیا ہے ، مجوزہ منصوبے کے تحت ایسے مریضوں کو مقامی سطح پر علاج کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی جنہیں اس وقت کینسر کی تشخیص، ریڈیوتھراپی، کیموتھراپی یا پیچیدہ سرجری کے لیے دوسرے شہروں کا سفر کرنا پڑتا ہے ،مجوزہ کینسر ہسپتال میں PET-CT اسکین، ریڈیوتھراپی، کیموتھراپی، کینسر سرجری، بایوپسی، پیتھالوجی اور دیگر ضروری تشخیصی و علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی تجویز ہے ، جس سے کینسر کے مریضوں کی تشخیص اور علاج کے مختلف مراحل کو ایک ہی مرکز سے منسلک کرنے میں مدد ملے گی۔منصوبے پر عملی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد وارث فاروقہ کے ہمراہ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) اور نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ملحقہ سرکاری اراضی کا دورہ کیا، جہاں 100 بستروں پر مشتمل مجوزہ کینسر ہسپتال کے لیے سائٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل اور ایکسین بلڈنگز بدر سلطان بھی موجود تھے ، ایکسین بلڈنگز نے مجوزہ سائٹ، تعمیراتی امور اور منصوبے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments