قیمتوں میں مسلسل اضافہ ،چکن 475 روپے کلو ہو گیا
اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں سے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر :شہری
لاہور(آئی این پی )لاہورکی اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرارہے ۔برائلر گوشت کی قیمت میں 21روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 475روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے ،دوسری جانب صافی گوشت کی قیمت بھی مسلسل بڑھتے ہوئے 575 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے ۔مارکیٹ ریٹ کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا فارم ریٹ 300 روپے فی کلو، ہول سیل قیمت 314 روپے فی کلو جبکہ پرچون سطح پر اس کی قیمت 328 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے ۔ حکومتی اقدامات کے باعث تعمیراتی شعبے میں بہتری کی امید،شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments