کمشنرفیصل آ باد کا گرین بیلٹس سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
ڈپٹی کمشنرز اور پی ایچ اے کو 7 روز کی مہلت، کارروائی مکمل کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈویژن بھر کی گرین بیلٹس کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کرانے کا حکم دیتے ہوئے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) کو سات روز کا الٹی میٹم دے دیا۔کمشنر نے ہدایت کی کہ گرین بیلٹس کو قبضہ مافیا، غیر قانونی ریڑھیوں، نشے کے عادی افراد کی آماجگاہوں اور غیر مجاز چندہ باکسز سے فوری طور پر کلیئر کرایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ گرین بیلٹس شہروں کی خوبصورتی اور ماحول کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اس لیے انہیں تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کر کے حقیقی معنوں میں سرسبز اور دلکش بنایا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت کے اندر کارروائی مکمل کرکے رپورٹ بھی پیش کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments