ڈی سی ٹوبہ کا سیلابی علاقوں کا دورہ، اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
متعلقہ افسروں نے ممکنہ سیلابی صورتحال، ہنگامی منصوبہ بندی پر بریفنگ دی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے دریائے راوی سے متاثرہ سیلابی علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ممکنہ درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر حفاظتی اقدامات، انخلا پلان اور ریلیف انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مائی صفوراں فلڈ ریلیف کیمپ، نکاسو پل اور ہیڈ سدھنائی کا معائنہ کیا، جہاں متعلقہ افسروں نے ممکنہ سیلابی صورتحال، ہنگامی منصوبہ بندی اور نکاسی آب کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے ، مشینری اور افرادی قوت ہر وقت تیار رکھنے اور باہمی رابطہ مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ، بروقت انخلا اور فوری امدادی کارروائیاں ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments