آر پی او سہیل اختر سکھیرا کی پیغامِ پاکستان کانفرنس میں شرکت
وطن عزیز کی سلامتی، قومی یکجہتی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے مدرسہ کلیۃ دارالقرآن والحدیث میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ \\\"پیغامِ پاکستان کانفرنس\\\" میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جہاں وطن عزیز کی سلامتی، قومی یکجہتی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔مدرسہ آمد پر مولانا ریاض کھرل، محمد انس مدنی، حاجی محمد رفیق عابد، مولانا محمد ہود، محمد حسان مدنی، محمد انور سلفی، الحاج امین بشیر، دیگر علمائے کرام اور انتظامیہ نے آر پی او کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایس پی لائل پور ٹاؤن عابد ظفر، متعلقہ ایس ڈی پی او اور دیگر پولیس افسر بھی موجود تھے۔
آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے مدرسہ میں زیر تعلیم طلبہ کے کلاس رومز، ہاسٹل اور لائبریری کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ تعلیم ہی ایک مہذب، پُرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ علمائے کرام دینی اور عصری تعلیم کے ذریعے معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے مدرسہ کلیۃ دارالقرآن والحدیث کے تعلیمی و تربیتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دینی ادارے کردار سازی، اخلاقی تربیت اور قومی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments