کئی ہاؤسنگ سکیموں کیلئے حاصل کی گئی زمین کاانتقال نہ ہوسکا
متعدد کیسز میں سفٹنگ کے مرحلے پر رقبہ کم نکلنے کے معاملات بھی سامنے آئے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کی نئی پالیسی نے ہزاروں شہریوں کے لیے ایک نیا مالی مسئلہ کھڑا کر دیا ہے ۔فیصلے کے مطابق اگر ماضی میں ایکوائر کی گئی کسی اراضی کا انتقال محکمہ مال میں کم رقبے پر درج ہوا تو اس فرق کا جرمانہ موجودہ مالک یا الاٹی سے وصول کیا جائے گا، چاہے اس نے یہ جائیداد بعد میں قانونی طریقے سے حاصل کی ہو۔ذرائع کے مطابق کئی ہاؤسنگ سکیموں میں برسوں پہلے ایکوائر کی گئی زمین کا انتقال آج تک مکمل نہیں ہو سکا، جبکہ متعدد کیسز میں سفٹنگ کے مرحلے پر رقبہ کم نکلنے کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔جوہر ٹاؤن، چائنا سکیم اور گجرپورہ سمیت مختلف علاقوں میں ہزاروں کنال اراضی کے انتقال کا معاملہ تاحال ادھورا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments