جھنگ فیصل آباد روڈ پر کھیتوں سے نومولود بچہ برآمد

جھنگ فیصل آباد روڈ پر کھیتوں سے نومولود بچہ برآمد

ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ فیصل آباد روڈ پر اڈہ مدھانی جٹ کے قریب نامعلوم افراد ایک نومولود بچے کو کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جبکہ پولیس کو بھی فوری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے نومولود کا معائنہ کیا تو خوش قسمتی سے بچہ زندہ تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی احتیاط کے ساتھ مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو جھنگ منتقل کر دیا، جہاں اسے ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔واقعے کے بعد پولیس نے بچے کو کھیتوں میں چھوڑنے والے نامعلوم افراد کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ، جبکہ ریسکیو 1122 کے بروقت اقدام کو شہری حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...