جڑانوالہ پولیس کا کریک ڈاؤن، سوا کلو چرس برآمد
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ سب انسپکٹر ملک عمران نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے سوا کلو گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق 111 گ ب میں چھاپے کے دوران 65 گ ب کے رہائشی ملزم احسان الحق کو گرفتار کیا گیا، جو مبینہ طور پر منشیات کی سپلائی دینے آیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے منشیات کے بیک ٹریک سورسز کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments