وفات کے بعد میٹرک کا نتیجہ آیا، مرحومہ اقصیٰ 987 نمبر لے کر کامیاب
پینسرہ (نمائندہ دنیا )سدھار کی رہائشی طالبہ مرحومہ اقصیٰ بنت عبدالرشید، جو تقریباً ایک سے ڈیڑھ ہفتہ قبل دورانِ علالت انتقال کر گئی تھیں، کے میٹرک سالانہ امتحان 2026 کے نتائج نے اہل خانہ کو غم کے ساتھ ایک یادگار خوشی بھی دے دی۔
بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے نتائج کے مطابق مرحومہ اقصیٰ نے 987 نمبر حاصل کرتے ہوئے میٹرک کا امتحان کامیابی سے پاس کر لیا۔نتیجہ سامنے آنے پر اہل خانہ ایک جانب بیٹی کی اس کامیابی پر فخر محسوس کرتے رہے ، جبکہ دوسری جانب اس کی جدائی کا غم بھی تازہ ہو گیا۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ کاش اقصیٰ آج زندہ ہوتیں تو اپنی کامیابی خود دیکھتیں، تاہم انہیں یقین ہے کہ ان کی محنت رائیگاں نہیں گئی۔ اقصیٰ کی کامیابی کی خبر سوشل میڈیا پر بھی جذباتی انداز میں شیئر کی جا رہی ہے صارفین ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments