یومِ آزادی قومی یکجہتی اور تجدید ِ عہد کا دن ہے :میاں ممتاز علی
سمندری (نمائندہ دنیا)سماجی تنظیم المجاہد ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر میاں ممتاز علی نے کہا ہے کہ 14 اگست یومِ آزادی تجدیدِ عہد، قومی یکجہتی اور شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے ، جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے ۔ یومِ آزادی کے موقع پر ہمیں اس عزم کی تجدید کرنی چاہیے کہ وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔میاں ممتاز علی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے افکار کو اپنا شعار بناتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments