ای روزگار پروگرام ،300 طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب

ای روزگار پروگرام ،300 طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب

ای روزگار پروگرام ،300 طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب یونیورسٹی میں اب تک 15 بیجز کے ذریعے 4 ہزار سے زائد طلبہ تربیت مکمل کر چکے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے ای روزگار سنٹر کے زیر اہتمام ای روزگار پروگرام مکمل کرنے والے 300 سے زائد طلبہ و طالبات کے اعزاز میں گریجویشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں کامیاب شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں،تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ نوجوانوں کو صرف ڈگری نہیں بلکہ جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ای روزگار پروگرام سے فارغ التحصیل طلبہ کو اپنا کاروبار یا کمپنی شروع کرنے کے لیے یونیورسٹی رہنمائی، کاروباری معاونت اور آسان شرائط پر مالی سہولت کی فراہمی میں تعاون کرے گی،ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے شروع ہونے والا ای روزگار پروگرام نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ مارکیٹ سے جوڑنے کا کامیاب پلیٹ فارم بن چکا ہے ،ای روزگار سنٹر کے منیجر ملک کلیم اﷲ نے بتایا کہ یونیورسٹی میں اب تک 15 بیجز کے ذریعے 4 ہزار سے زائد طلبہ تربیت مکمل کر چکے ہیں، جن کی اوسط ماہانہ آمدنی ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر چکی ہے ، جبکہ حالیہ بیج کے طلبہ تربیت کے دوران ہی 3 کروڑ روپے سے زائد آن لائن آمدن حاصل کر چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...