ڈپٹی کمشنر خوشاب کا واٹر فلٹر پلانٹس کا معائنہ ،دیگر آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا واٹر فلٹر پلانٹس کا  معائنہ ،دیگر آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ

خوشاب(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے بدلی والا علی ٹاؤن میں لگائے واٹر فلٹر پلانٹس کا معائنہ کیا۔

اس دوران انہوں نے فلٹر شدہ پانی کی بوتلوں کی تیاری، معیار، ٹی ڈی ایس ٹیسٹنگ، سپلائی کے نظام اور دیگر آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا اور صاف پانی اتھارٹی کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو واٹر پلانٹ کی کارکردگی، روزانہ بوتلوں کی تیاری و ترسیل اور سپلائی کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خوشاب شہر کے مختلف علاقوں، جن میں عمران آباد، بدلی والا، تاجپورہ شمالی، قاسم پورہ، رونق پورہ اور دیگر محلے شامل ہیں۔ میں 4,500 مفت صاف پانی کی بوتلیں گھر گھر پہنچائی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...