جماعت اسلامی کا لیوی ٹیکس کیخلاف آج سڑکیں بند کر نیکا اعلان

جماعت اسلامی کا لیوی ٹیکس کیخلاف آج سڑکیں بند کر نیکا اعلان

جماعت اسلامی کا لیوی ٹیکس کیخلاف آج سڑکیں بند کر نیکا اعلان احتجاج ٹرانسپورٹرز اور مہنگائی سے متاثرہ ہر شہری کے حقوق کی آواز ثابت ہو گا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)جماعت اسلامی خوشاب کے ضلعی امیر مولانا حافظ فدا الرحمن نے مرکزی قیادت کی کال پر پٹرولیم مصنوعات پر عائد ظالمانہ لیوی ٹیکس کیخلاف 7اگست کو سڑکیں بند کر نے کا اعلان کر دیا، انہوں نے یہ اعلان ڈسٹرکٹ پریس کلب میں دیگر اکابرین ڈاکٹر ضیا اﷲ، ملک وارث جسرہ حافظ تنویر عبدالستار طارق اور دیگر راہنماو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، مولانا فدا الرحمن کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی عوام پر مسلط ظالمانہ اور ناقابل برداشت ٹیکس ہے جس نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ، اس لئے ہمارا دو ٹوک مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر پٹر ولیم لیوی ختم کرے اور پٹرول کی قیمت تین سالوں کیلئے 225روپے فی لٹر مقرر کرنے کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ انشااﷲ 7اگست کو جماعت اسلامی کی جانب سے کیا جانیوالا پہیہ جام احتجاج عوام، طلبہ، موٹر سائیکل رائیڈرز، محنت کشوں، ٹرانسپورٹرز اور مہنگائی سے متاثرہ ہر شہری کے حقوق کی آواز ثابت ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...