پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا(جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع خوشاب کی جانب سے وطن عزیز میں پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کی قیادت جماعت اسلامی حلقہ خواتین خوشاب کی ناظمہ سدرت فاطمہ ودیگر خواتین راہنماوں رفیعہ سعید چوہدری،فاطمہ بتول اور شائستہ ظفر چوہدری نے کی ، احتجاج میں شامل درجنوں خواتین نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کی کال پر سات اگست کو سڑکیں بلاک کرنے کا اعلان کیا، بعد ازاں ڈسٹرکٹ پریس کلب سے مین روڈ پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...