پڑوپی آرائیاں میں سیوریج ‘ سڑک جلد مکمل کرنیکا حکم

 پڑوپی آرائیاں میں سیوریج ‘ سڑک جلد مکمل کرنیکا حکم

ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کا دورہ ، منصوبے کے مٹیریل اور تعمیراتی معیار کا معائنہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے صوبہ بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار اور شفافیت کے وژن کی روشنی میں انتظامیہ متحرک ہے ۔ اسی سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے موضع پڑوپی آرائیاں کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں کی درخواست پر جاری سیوریج سکیم اور سڑک کی بحالی کے منصوبے کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے مٹیریل اور تعمیراتی معیار کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کے اس اہم منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ رانا ابرار حسین اور واسا کے ایس ڈی او عدیل احمد بھی ہمراہ موجود تھے ، جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت اور تکنیکی پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...