اٹک ، موبائل شاپ سے موبائلز چوری کر کے فرار ہونیوالا ملزم گرفتار
راولپنڈی (این این آئی) تھانہ صدر واہ پولیس نے حسن ابدال اٹک میں موبائل شاپ سے موبائلز چوری کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کے 44موبائل برآمدکرلئے۔ تھانہ صدر واہ پولیس نے حسن ابدال اٹک میں موبائل شاپ سے موبائلز چوری کر کے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔
، ملزم نے کچھ ہی دیر قبل حسن ابدال کے علاقہ میں موبائل شاپ پر چوری کی تھی، صدر واہ پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکا، تحقیقات پر ملزم سے برآمد ہونے والے موبائل فونز حسن ابدال سے چوری شدہ پائے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments