نشتر :ایم ایس تنازع، سیکرٹری صحت سے فوری رہنمائی طلب

نشتر :ایم ایس تنازع، سیکرٹری صحت سے فوری رہنمائی طلب

ڈاکٹر راؤ امجد کی درخواست پر وائس چانسلر کا محکمہ صحت پنجاب کو مراسلہ ارسال

ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راؤ امجد علی خان کی جانب سے تحریری احکامات طلب کئے جانے کے بعد انتظامی معاملہ مزید اہمیت اختیار کر گیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اس سلسلے میں سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے فوری رہنمائی طلب کر لی۔مراسلے کے مطابق حکومت پنجاب نے 6 جولائی 2026 کو انتظامی بنیادوں پر ڈاکٹر راؤ امجد علی خان کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی، جبکہ ڈاکٹر عبدالقادر خان کو نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا تھا۔بعد ازاں ڈاکٹر راؤ امجد نے ان احکامات کو پنجاب سروس ٹربیونل میں چیلنج کیا۔ ٹربیونل نے 24 جولائی 2026 کے فیصلے میں متعلقہ اپیلیٹ اتھارٹی کو قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرنے اور درخواست گزار کو مؤقف پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وائس چانسلر نے اپنے مراسلے میں بتایا کہ ڈاکٹر راؤ امجد نے 5 اگست 2026 کو درخواست جمع کرا کر بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ انہیں فرائض کی انجام دہی سے روکنے کے حوالے سے تحریری احکامات جاری کرنے کی استدعا کی ہے ۔ مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست کی نوعیت کے پیشِ نظر آئندہ کارروائی کے لئے محکمہ صحت پنجاب کی فوری رہنمائی ضروری ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر راؤ امجد کی درخواست کے بعد معاملہ اعلیٰ سطح پر پہنچ گیا ہے اور اب محکمہ صحت پنجاب کی آئندہ ہدایات کے بعد ہی اس انتظامی تنازع کی سمت واضح ہو سکے گی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...