مردان، لڑائی جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیں، 5افراد زخمی
مردان (نمائندہ دنیا) دوسہرہ جان آباد میں لڑائی جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے5افراد زخمی ہوگئے۔۔۔۔
2خواتین سمیت 3زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا، دیگر زخمیوں کو لوکل ٹرانسپورٹ میں ہسپتال منتقل کئے گئے۔ شنکر بازار میں گولی چلنے سے 2افراد زخمی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔، زخمیوں میں جلال اور عبداللّٰہ شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments