کسی بھی بڑے شہر میں جرائم سے نمٹنا چیلنج :فیصل کامران
وارداتوں کی ٹریسنگ میں سیف سٹی کی مدد لی جاتی :لاہور پریس کلب میں گفتگوصدر ارشد انصاری اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے ڈی آئی جی کو شیلڈ پیش
لاہور(کرائم رپورٹر ) ڈی آئی جی آپریشز لاہور فیصل کامران نے لاہور پریس کلب کادورہ کیا اور پروگرام میٹ دی پریس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر نائب صدر سلمان قریشی ، جنرل سیکرٹری افضال طالب ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ، ممبران گورننگ باڈی ، کرائم رپورٹر ز ایسو سی ایشن کے عہدیداران وسینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری نے معز ز مہمان کو خوش آمد ید کہتے ہوئے کہاکہ پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور دونوں ہی شعبے ملکر معاشرے سے جرائم کاخاتمہ کرنے میں مصروف عمل ہے ۔
فیصل کامران نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ جون 2023 میں ایک ماہ کے دوران 9ہزار 149 وارداتیں رپورٹ ہوتی تھیں جبکہ اس وقت جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے کسی بھی بڑے شہر میں جرائم سے نمٹنا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے ،سیف سٹی، سی سی ڈی اور ہم نے مشترکہ طور پر کام کیا ہے ، جتنی بھی وارداتوں کی ٹریسنگ ہوتی ہے اس میں سیف سٹی کی مدد لی جاتی ہے ، پر وگرام کے اختتام پر صدر پریس کلب ارشد انصاری اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کو یاد گاری شیلڈز اورپھول پیش کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments