سول سروسز اکیڈمی میں زیرِ تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کے وفد کی کمشنرحافظ شوکت سے ملاقات

سول سروسز اکیڈمی میں زیرِ تربیت  اسسٹنٹ کمشنرز کے وفد کی  کمشنرحافظ شوکت سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سول سروسز اکیڈمی میں زیرِ تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کے وفد نے کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران ضلعی انتظامیہ، فیلڈ ایڈمنسٹریشن، عوامی خدمت اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے زیرِ تربیت افسران کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کا عہدہ عوامی خدمت اور گڈ گورننس کے حوالے سے انتہائی اہم ذمہ داری کا حامل ہے ۔ فیلڈ میں افسران کا براہِ راست عوام سے رابطہ ہوتا ہے ، اس لیے انہیں قانون کی بالادستی، میرٹ، شفافیت اور عوامی سہولت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران نہ صرف قوانین اور قواعد و ضوابط سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے بلکہ زمینی حقائق اور عوامی مسائل کا ادراک بھی ضروری ہے ۔ موثر فیلڈ ایڈمنسٹریشن کا بنیادی مقصد شہریوں کو بروقت اور بہتر خدمات کی فراہمی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...