نوشہرو فیروز:ممتا پروگرام میں بہتری کیلئے کوآرڈنیشن کمیٹی کااجلاس
پڈعیدن (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیرصدارت ممتا پروگرام میں بہتری کیلئے کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔۔۔
جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے اس ممتا پروگرام سے ضلع کی خواتین اور بچوں کا معیار زندگی اور طبی سہولتوں کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے اس پروگرام کوتیز اور موثر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مراکزصحت پر آنے والی خواتین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments