پلس پراجیکٹ میں انتقالات اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کا جائزہ
نوٹیفائیڈ موضع جات کا ڈیٹا اراضی ریکارڈ سنٹر میں جمع کرایا جائے ، ڈی سی وہاڑی
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پلس پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم، انتقالات، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا اور نوٹیفائیڈ موضع جات کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انتقالات اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا کا عمل تیز کیا جائے جبکہ نوٹیفائیڈ موضع جات کا ڈیٹا اراضی ریکارڈ سنٹر میں جمع کروایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق آر سی ایم ایس کے تحت ونڈہ جات اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے ۔ اس نظام سے زمینوں کے تنازعات میں کمی اور ملکیت کے ریکارڈ میں شفافیت آئے گی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے اراضی ریکارڈ سنٹر سے رجوع کریں، کوائف کی تصدیق، فیس جمع کرانے اور فیلڈ سروے کے مراحل مکمل کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا سحر، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم، تحصیلداران اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments