کمشنر کراچی کی زیر صدارت میلا د النبی ؐکے انتظامات کا جائزہ اجلاس

کمشنر کراچی کی زیر صدارت میلا د النبی ؐکے انتظامات کا جائزہ اجلاس

کراچی(اے پی پی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ا ن کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جشن عید میلا د النبیؐ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں علما کرام اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی اورکمشنر میلا د النبیؐ کے جلوسوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی میں جشن انتہائی عقید ت و احترام اور مذہبی جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ علما کرام اور منتظمین کے ساتھ مضبوط رابطہ رکھیں اور ہر ممکنہ تعاون اور مدد فراہم کریں ۔ شہری سہولتوں کی فراہمی سیکورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ اقدامات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ متعلقہ ادارے مساجد، جلوس کے راستوں پر صفائی اور پانی کی فراہمی کے خصوصی انتظا مات علما کرام اور منتظمین کی مشاورت سے کریں گے جبکہ کے الیکٹرک مساجد ، محافل اور جلوس کے راستوں پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے اقدامات کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...