چک 9،11 ڈبلیو بی کے مکین، پانی و سیوریج مسائل کا شکار
کچی آبادی میں پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر نہیں،گلیوں میں گندا پانی جمع
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی) خانیوال روڈ 9،11 ڈبلیو بی کی بڑی آبادی گزشتہ 20 سال سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، جہاں واٹر سپلائی کے ناقص نظام اور سیوریج سہولت نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔تفصیل کے مطابق دربار بابا حاجی عبدالرحمن کے ساتھ واقع کچی آبادی میں پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر نہیں، جس کے باعث مکین دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ سیوریج نظام نہ ہونے سے گلیوں اور چوراہوں میں گندا پانی جمع رہتا ہے ، جس سے مچھروں کی افزائش اور مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔علاقہ مکینوں محمد اشرف، غلام عباس، محمد شاہد، ملک قاسم، طارق بلوچ، اللہ وسایا اور دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر واٹر سپلائی اور سیوریج منصوبے مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم ہو سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments