ڈپٹی کمشنر کا میانوالی شہر کا دورہ،نا لوں کاتفصیلی جائزہ
ڈپٹی کمشنر کا میانوالی شہر کا دورہ،نا لوں کاتفصیلی جائزہ پانی کی نکا سی کے مناسب اقدام کو یقینی بنا یا جا ئے ،شاہد عباس کا ٹھیا
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا میانوالی شہر کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے سٹی پیکج کے تحت محکمہ ہائی وے کی جانب سے بارشی پا نی کی نکا سی کے سلسلہ میں تعمیر کئے گئے نا لوں کاتفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ایکسئن ہا ئی وے کو ہدایت کی کہ واسا کی جا نب سے جن مقامات پر بارشی پا نی کھڑا ہو نے کی نشاندہی کی گئی ہے وہاں سے پانی کی نکا سی کے مناسب اقدام کو یقینی بنا یا جا ئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تما م سٹرکوں کے اطراف جھاڑیوں وغیر کو ختم کر کے صفائی ستھرائی کرائی جائے ۔ انھوں نے ستھرا پنجاب حکام کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کی سڑکوں کی صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ما جد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خا ن، ایکسئن ہا ئی وے لیاقت علی، سی او ایم سی مبشر کلیم گلِ، ڈپٹی ڈائر یکٹر واسا چوہدری ریاض محمود، ڈسٹرکٹ منیجر ستھرا پنجاب سید غلا م مر تضیٰ بھی مو جود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments