آئی جی کی ہدایت پر رضاکارانہ بلڈ ڈونر رجسٹریشن مہم شروع

آئی جی کی ہدایت پر رضاکارانہ بلڈ ڈونر رجسٹریشن مہم شروع

اہلکاروں کو1ہزار روپے اعزازیہ اور ایک دن کی خصوصی رخصت دی جائیگی

لاہور(کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب بھر میں رضاکارانہ بلڈ ڈونر رجسٹریشن مہم شروع کی جا رہی ہے ۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل بلڈ بینک کے تعاون سے یہ خصوصی مہم 8 اگست سے 8 ستمبر تک جاری رہے گی جس کا مقصد پولیس فورس، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی اور شہریوں کو رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کی جانب راغب کرنا اور ہنگامی طبی صورتحال میں خون کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو ورچوئل بلڈ بینک میں بطور رضاکار بلڈ ڈونر رجسٹر ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے خون عطیہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کوسی سی 11 سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ مزید برآں خون عطیہ کرنیوالے اہلکاروں کو کم از کم ایک ہزار روپے اعزازیہ اور ایک دن کی خصوصی رخصت بھی دی جائے گی۔ آئی جی نے تمام پولیس فارمیشنز کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلڈ ڈونر رجسٹریشن مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور اپنے علاقوں میں مؤثر آگاہی مہم چلائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...