سی پی او کا جماعت اسلامی ریلی کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
ملتان (کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) ملتان صادق علی ڈوگر نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد طاہر کے ہمراہ چونگی نمبر 6 پر جماعت اسلامی کی ریلی کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔۔۔
اس موقع پر متعلقہ پولیس افسروں نے سی پی او کو ریلی کے سکیورٹی پلان، ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سی پی او نے ریلی کے روٹ اور اطراف میں تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کا معائنہ بھی کیا۔صادق علی ڈوگر نے ہدایت کی کہ ریلی کے شرکاء اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments