ہسپتالوں کو ٹرانسپلانٹیشن کیلئے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس اجرا کا فیصلہ
سرٹیفکیٹ پی ہوٹا کی انسپکشن کے بعد اور کمیٹی کی سفارشات پر جاری ہونگے
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) حکومت پنجاب نے اگلے تین سال کے لیے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز کو رینل ٹرانسپلانٹیشن، سلیم میموریل ہسپتال لاہور کو رینل ٹرانسپلانٹیشن جبکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور کو پینکریاس ٹرانسپلانٹیشن کیلئے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کو لیور اور رینل ٹرانسپلانٹیشن کیلئے بھی اگلے 6 ماہ کیلئے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔تمام ہسپتالوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پی ہوٹا کی انسپکشن کے بعد اور ایگزیکٹو کمیٹی کی سفارشات پر جاری کیا گیا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی ا ستعدادِکار میں اضافہ کیاجارہاہے ۔ صحت کے نظام کی بہتری کیلئے تاریخی اور نمایاں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی پروفیسر عامر زمان خان نے کہا کہ پی ہوٹا کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔
پنجاب میں انسانی اعضاکی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments