وحدت کالونی میں خاتون کے قتل میں شوہر، سوتیلا بیٹا ملزم

وحدت کالونی میں خاتون کے قتل میں شوہر، سوتیلا بیٹا ملزم

مقتولہ کے شوہر شیراز خان کی پنجاب سے فرار ہونے کی کوشش ناکام

لاہور (این این آئی) وحدت کالونی میں چند روز قبل 40سالہ خاتون ثنا کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔تحقیقات میں خاتون کے قتل میں اس کے شوہر شیراز خان اور سوتیلے بیٹے عبداللہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ملزمان شیراز خان اور عبداللہ نے خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔واقعہ کے بعد پولیس نے مقتولہ کے بیٹے عبداللہ کو موقع واردات ہی سے حراست میں لے لیا تھا۔پولیس کے مطابق پولیس نے مقتولہ کے شوہر شیراز خان کی پنجاب سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہو رہا تھا تاہم پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزم شیراز خان کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران پولیس کی خصوصی ٹیم نے گرفتار کیا۔ کامیاب کارروائی پر ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او اسد بشیر، سب انسپکٹر قاسم اور پولیس ٹیم کے لیے شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...