ٹوبہ :زیر تعمیر واٹر سٹوریج ٹینک اور مجوزہ فوڈ سٹریٹ کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی منصوبے کو مقررہ رفتار سے مکمل کرنے کی ہدایت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے بلال پارک اور پرانی سبزی منڈی کی خالی جگہ پر مجوزہ فوڈ سٹریٹ کی سائٹ کا دورہ کرتے ہوئے جاری اور مجوزہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے بلال پارک میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کا معائنہ کیا اور منصوبے کے تعمیراتی معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت 5 لاکھ 3 ہزار 200 گیلن بارشی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش پیدا کی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی معیار برقرار رکھنے اور منصوبے کو مقررہ رفتار سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں چیف آفیسر ضلع کونسل کاشف گجر نے پرانی سبزی منڈی میں مجوزہ فوڈ سٹریٹ سے متعلق بریفنگ دی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو بہتر تفریحی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments