تعطیلات میں فزیکل یا آن لائن کلاسز پر مکمل پابندی عائد

تعطیلات میں فزیکل یا آن لائن کلاسز پر مکمل پابندی عائد

احکامات کی خلاف ورزی پر سکولوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے :اتھارٹی

لاہور(خبر نگار)لاہور میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران نجی سکولوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے واضح کیا ہے کہ تعطیلات کے دوران کسی بھی قسم کی فزیکل یا آن لائن کلاسز کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ احکامات کے مطابق فزیکل کلاسز کے ساتھ ساتھ آن لائن، ریمیڈیل، کوچنگ اور ورچوئل کلاسز بھی منع ہوں گی۔ڈی ای اے لاہور نے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی انسپکشن ٹیمیں بھی متحرک کر دی ہیں، جو مختلف نجی سکولوں کا معائنہ کریں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر مجاز طور پر آن لائن یا فزیکل کلاسز لینے والے اداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ڈی ای اے کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔ جبکہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں سکول کی رجسٹریشن معطل یا منسوخ کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام نجی سکولوں کو مراسلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے اس معاملے کو \\\\\\\"ٹاپ پرائرٹی\\\\\\\" قرار دیا ہے ، تاکہ تعطیلات کے دوران حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...