ایف ڈی اے ادبی بیٹھک بحالی میں تعاون کریگا: آصف چوہدری
مخیر کاروباری شخصیات اور ادب دوست حلقوں کا تعاون حاصل کیا جائے گا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) محمد آصف چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد کی ادبی بیٹھک کی تزئین و بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ اہلِ علم و ادب کو بہتر اور سازگار ماحول میسر آ سکے ۔انہوں نے یہ بات نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم کے دورے کے دوران ادبی بیٹھک کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد مقبول احمد ملک، معروف شاعر و دانشور پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف، ڈاکٹر جعفر حسن مبارک اور دیگر ادبی و ثقافتی شخصیات بھی موجود تھیں۔
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ادبی بیٹھک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اسے مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ بنانے ، معیاری فرنیچر، جدید لائٹنگ، مؤثر ساؤنڈ سسٹم، خوبصورت اندرونی آرائش اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مخیر کاروباری شخصیات اور ادب دوست حلقوں کا تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ اسے ایک مثالی ادبی مرکز بنایا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments