ٹوبہ :کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ، 23 کیسز کا جائزہ
8 کیسز میں پراسیکیوشن، 7 میں وارننگ، 4 میں ری وزٹ،2ملتوی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادویات کی فروخت اور ڈرگ قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق 23 کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 8 کیسز میں پراسیکیوشن، 7 میں وارننگ، 4 میں ری وزٹ، 2 میں التوا جبکہ ایک کیس میں مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایک میڈیکل سٹور کو لائسنس کے حصول کے لیے درخواست دینے کی شرط پر ڈی سیل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈرگ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments