بی زیڈ یو میں رجسٹرار تبدیلی کی اطلاعات، بے چینی بڑھ گئی

 بی زیڈ یو میں رجسٹرار تبدیلی کی  اطلاعات، بے چینی بڑھ گئی

ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں رجسٹرار کے عہدے پر ممکنہ تبدیلی کی اطلاعات کے بعد انتظامی اور۔۔۔

تدریسی حلقوں میں بے چینی پھیل گئی ہے ، جبکہ اساتذہ تنظیموں اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان اختلافات میں شدت آنے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار محمد اعجاز احمد نے اساتذہ کی جانب سے مبینہ غیر ضروری اور قواعد کے خلاف مداخلت پر عہدہ چھوڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ روز بعض اساتذہ اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے چند عہدیداروں کے رویے پر دلبرداشتہ ہوئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حلقے رجسٹرار کے عہدے پر کسی سینئر پروفیسر کی تقرری کے خواہاں ہیں، تاہم وائس چانسلر کی جانب سے موجودہ ایڈیشنل خزانچی داد محمد اقبال کو اس منصب پر تعینات کئے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ۔اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز اور ریزیڈنٹ آفیسر سمیت دیگر اہم انتظامی عہدوں پر بھی تبدیلیوں پر غور جاری ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...