فیصل آباد میٹروبس منصوبہ : کمشنر کا یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی جلد مکمل کرنے کا حکم
این ٹی سی اور پی ٹی سی ایل انتظامیہ کو مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت ، نیسپاک، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، پی ٹی سی ایل اور میٹرو بس پراجیکٹ انتظامیہ مشترکہ طور پر سائٹس کا دورہ کریں :ڈاکٹر عمران
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیرصدارت میٹرو بس پراجیکٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کے مختلف امور اور یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے میٹرو بس روٹس سے یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے این ٹی سی اور پی ٹی سی ایل انتظامیہ کو مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر کام مکمل کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے نیسپاک، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، پی ٹی سی ایل اور میٹرو بس پراجیکٹ انتظامیہ کو مشترکہ طور پر سائٹس کا دورہ کر کے سروسز کی منتقلی کا جائزہ لینے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہونا چاہیے ، اس لیے شہری حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر ٹریفک مینجمنٹ حکمت عملی اختیار کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments