چنیوٹ :بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر کا ہنگامی دورہ
شہریوں کو ریلیف کیلئے محکمے مکمل رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )موسلا دھار بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے نکاسی آب کے جاری آپریشن کی خود نگرانی کی۔ انہوں نے واسا، ستھرا پنجاب، میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ نشیبی علاقوں کا جائزہ لیا اور نکاسی آب، مشینری کی کارکردگی اور فیلڈ عملے کی فعالیت کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام محکمے مکمل رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بارش کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments