چنیوٹ :ای چالان سسٹم کا آغاز، کنٹرول روم فعال کر دیا گیا

چنیوٹ :ای چالان سسٹم کا آغاز، کنٹرول روم فعال کر دیا گیا

جدید ٹیکنالوجی سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار کارروائی ہو گی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ضلع چنیوٹ میں ای چالان سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے ایس ایس پی سیف سٹی رضا اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیف سٹی منصوبے کے تحت شہر کے اہم مقامات پر جدید کیمرے نصب اور کنٹرول روم فعال کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار کارروائی کی جائے گی، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...