شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح:ڈاکٹر غلام مرتضیٰ
سول ہسپتال وزیر آباد کو مثالی ادارہ بنائینگے :نئے ایم ایس کی صحافوں سے گفتگو
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، سول ہسپتال کو مثالی ادارہ بنائیں گے ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونیوالے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال وزیرآباد ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا شہریوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔وفد میں چیئرمین الیکٹرانک میڈیا کاشف محمود خان، سیکرٹری ضمیر کاظمی، سینئر صحافی سیف اللہ بٹ بابو حامد منظور، رانا شبیر ، میاں شہباز ، ندیم مغل اور فیصل رضا موجود تھے ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ اور ٹراما سینٹر میں مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی امداد کی فراہمی کیلئے بلڈ بینک کو مزید فعال بنانے ، پیرامیڈیکل سٹاف کی دستیابی کو یقینی بنانے اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ضروری ادویات کا وافر ذخیرہ برقرار رکھنے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ایم ایس نے بتایا کہ شعبہ گائنی میں بہتر طبی سہولیات کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ آپریشن تھیٹر میں ادویات اور دیگر ضروری طبی سامان کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ مریضوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments