ڈکیتی ، راہزنی ، اغوا ، قتل ،زیادتی کے مقدمات میں کمی

ڈکیتی ، راہزنی ، اغوا ، قتل ،زیادتی کے مقدمات میں کمی

ریجن میں جرائم برخلاف املاک 47فیصد‘جرائم برخلاف اشخاص 25 فیصد کم ہوگئے

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ کی زیرِ صدارت چھٹی ریجنل کمانڈ کانفرنس منعقد ہو ئی ،جنوری تا جولائی 2025 کے مقابلے میں 2026کے دوران گوجرانوالہ ریجن میں جرائم برخلاف املاک میں 47فیصد ،جرائم برخلاف اشخاص میں 25 فیصد کمی،گوجرانوالہ ریجن میں کارچھیننے 90فیصد، ڈکیتی 89 فیصد، اغوا برائے تاوان 86فیصد اور راہزنی میں 79 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اجلاس میں سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان، ڈی پی او گجرات اختر فاروق، ڈی پی او نارووال نوید ملک، ڈی پی او حافظ آباد فواد احمد، ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر)دوست محمد اور ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کامران عامر خان نے شرکت کی۔ کانفرنس میں بتایا گیا کہ جرائم برخلاف املاک کے مقدمات 2025 میں 48,056سے کم ہو کر 2026 میں 25,681رہ گئے ،ڈکیتی 89 فیصد، راہزنی 79فیصد، دفعہ 394پی پی سی 71فیصد، دفعہ 382پی پی سی 51فیصد، سنیچنگ/جھپٹا 49فیصد، کار چھیننے 90فیصد، موٹر سائیکل چھیننے کے دیگر مقدمات 78فیصد، دیگر گاڑیوں کو چھیننے کے مقدمات 94 فیصد، کار چوری 75فیصد، موٹر سائیکل چوری 56 فیصد، دیگر گاڑیوں کی چوری 59فیصد، دیگر چوری 20فیصد جبکہ نقب زنی میں 70فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔اسی طرح جرائم برخلاف اشخاص کے مقدما ت 2025میں 12,959سے کم ہو کر 2026میں 9,695رہ گئے ، مجموعی طور پر 3,264مقدمات کی کمی اور 25فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ جرائم برخلاف اشخاص میں قتل 37فیصد، اندھا قتل 55 فیصد، زیادتی 13فیصد، اجتماعی زیادتی 10فیصدکمی ہوئی۔، بچوں کے ساتھ زیادتی/بدفعلی 5 فیصد، تاوان کیلئے اغوا 86 فیصد، گمشدہ بچوں کے مقدمات 47 فیصد، دفعہ 365-B کے مقدمات 6 فیصد، دفعہ 496-A کے مقدمات 13 فیصد جبکہ گمشدہ خواتین کے مجموعی مقدمات میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...