وزیرآباد:جماعت اسلامی کا احتجاج ، کارکنوں کی گرفتاری و رہائی
پو لیس نے احتجاج سے قبل ضلعی امیر اور متعدد رہنمائوں کو حراست میں لے لیا
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی کی کال پر وزیرآباد میں بھی احتجاج کیا گیا جس پر پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔جماعت اسلامی میڈیا سیل کے مطابق احتجاج سے ایک روز قبل ہی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔ جماعت اسلامی کے ضلعی رہنماؤں کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ضلعی امیر ناصر محمود کلیر،نائب امیر صابر بٹ، امیر جماعت پی پی 36 ڈاکٹر عبیداللہ گوہر صوبائی رہنما ذبیع اللہ ملک، فیصل مجید اللہ،خالد انور راول، اطہر سعید ڈار، ارسلان حیدر بٹ اور نظام آباد یونین کونسل کے امیر فیصل غازی شامل ہیں، جنہیں پولیس حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ادھر وزیرآباد میں واقع جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر اسلامک سینٹر کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔ اس دوران نمازیوں نے پولیس کی موجودگی اور محاصرے کے ماحول میں نماز جمعہ ادا کی ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے رات کو تمام حراست میں لئے گئے کارکنوں کو رہا کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments