جنرل آفیسر کمانڈنگ سیالکوٹ کا دورہ امام بی بی کیمپس ،لائبریری کا افتتاح
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )میجر جنرل ساجد امین (ہلالِ امتیاز ملٹری)، جنرل آفیسر کمانڈنگ 15 ڈویژن سیالکوٹ کا جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے امام بی بی کیمپس کا دورہ جہاں انہوں نے نو قائم شدہ اسٹیٹ آف دی آرٹ لائبریری کا افتتاح کیا اور یونیورسٹی لائبریری کیلئے کتب کا تحفہ بھی پیش کیا۔
بعد ازاں انہوں نے کیمپس میں نصب سکیورٹی سرویلنس سسٹم کا معائنہ کیا اور یونیورسٹی کے مینگو آرچرڈ کا بھی دورہ کیا۔دورے کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے معزز مہمان کو نئے کیمپس میں جاری تعلیمی، انتظامی اور ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments