پیرمحل مہمان آئی دو سالہ بچی نالے میں گر کر جاں بحق
پیرمحل (نمائندہ دنیا )پیرمحل مہمان آئی دو سالہ بچی گندے نالے میں گر کر جاں بحق، اہل علاقہ ایک گھنٹے تک تلاش کرتے رہے۔
فریحہ بی بی دختر فاروق رحمانی سکنہ چک نمبر 198 رب فیصل آباد اپنے نانا یعقوب رحمانی سکنہ لوئر کالونی کے گھر آئی ہوئی تھی کہ گھر کے قریب گزرنے والے گندے نالے میں پائوں پھسلنے سے گر گئی، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپکے تحت بچی کی تلاش شروع کردی اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بچی کی لاش نالے سے نکال لی۔ اطلاع پر مقامی پولیس اور ڈی ایس پی پیرمحل موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کا جائزہ لیا۔ بچی کی لاش ضروری کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پیرمحل منتقل کردی گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ جبکہ افسوسناک واقعہ پر علاقہ میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments